ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چئیرمین پی ٹی آئی کی رہائی کی روبکار جاری ہو گئی

Chairman PTI, Toshakhana Case, Islamabad High court, City42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: چیئرمین پی ٹی آئی کی توشہ خانہ کیس میں رہائی کی روبکار جاری ہو گئی۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کے رجسٹرار آفس نےرہائی کی  روبکار جاری کی۔

چیئرمین پی ٹی آئی کی جانب سے ایک لاکھ روپے کے مچلکے آج جمع کروائےگئے۔

مچلکے جمع ہونے کے رجسٹرار ہائیکورٹ نے روبکار جاری کی۔

توشہ خانہ کیس میں کل اسلام آباد ہائی کورٹ کے حکم پر چیئرمین پی ٹی آئی کی سزا معطل ہوئی تھی۔ 

عدالت نے چیئرمین پی ٹی کو ضمانت پر رہا کرنے کا حکم دیا تھا۔

اسلام آباد ہائیکورٹ کا عملہ روبکار لیکر اٹک جیل روانہ ہو گئے۔

روبکار کی کاپی سیشن جج ویسٹ اور اسلام آباد کے تحصیل دار کو بھی ارسال کر دی گئی۔