ایشیا کپ؛ بابر اعظم ، افتخار کی سینچریاں،نیپال کو مشکل ٹارگٹ مل گیا

30 Aug, 2023 | 04:49 PM

ایشیا کپ: پاکستان نے نیپال کو  343 رنز کا ہدف دےدیا

سٹی42: ملتان میں ایشیا کپ 2023 کےپہلے میچ میں پاکستان نے نیپال کو جیت کے لیے 343 رنز کا ہدف دے دیا۔ قومی ٹیم نےکپتان بابر اعظم اور افتخار احمد کی شاندار بیٹنگ اور سینچریوں کی بدولت 343 رنز بنا لئے۔

ابتدائی اووروں میں دونوں تجربہ کار اوپنروں کے یکے بعد دیگرے آوٹ ہو  جانے کے بعد  30 اووروں تک پاکستانی ٹیم مشکلات میں گھری رہی اور رن ریٹ ساڑھے چار کے لگ بھگ رہا۔   تیسری وکٹ گرنے کے بعد رضوان اور بابر اعظم نے پاکستان کی پوزیشن کو سنبھالنے کی جدوجہد کی، رضوان نے نسبتاً بہتر سٹرائیک ریٹ کے ساتھ  50 گیندوں پر 44 رنز بنا لئے تاہم وہ رن آوٹ ہو گئے۔ رضوان کے بعد افتخار احمد اور بابر اعظم نے ذمہ دارانہ بیٹنگ کی اور ٹیم کو محفوظ زون میں لے آئے۔

بابر اعظم 151 رنز بنا کر کیچ آوٹ ہوئے،انہوں نے 131 گیندوں سے 14 چوکوں  اور 4 چھکوں  کی مدد سے یہ مجموعہ بنایا۔ ان کا سٹرائیک ریٹ 115 رہا۔  افتخار احمد نے 109 رنز 71 گیندوں میں بنائے، انہوں نے 11 چوکے اور چار چھکے لگائے۔ ان کا سٹرائیک ریٹ کپتان سے کچھ بتہر  52۔153 رہا۔ شاداب خان نے 2 گیندوں پر چار رنز بنائے، نواز، حارث رؤف، نسیم شاہ، شاہین آفریدی کو بیٹنگ کا موقع نہیں مل سکا۔

ابتدائی اووروں مین  اوپنرز کی ناکامی کے بعد رن ریٹ انتہائی کم ہو جانے سے ایسا دیکھائی دیتا تھا کہ ایشیا کپ کا پہلے میچ میں ہی پاکستان کے کپتان بابر اعظم کا ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کرنے کا فیصلہ ناکام ہو گیا۔   نیپال کے خلاف  میچ میں پاکستان کرکٹ ٹیم کے اوپنر ز ناکام  ہو گئے ۔ اور ان کے بعد آنے والے مایہ ناز بیٹسمین بھی ناتجربہ کار نیپالی ٹیم کے خلاف کوئی متاثر کن رن ریٹ حاصل نہیں کر سکے۔تاہم بعد مین کپتان بابر اعظم نے خود ذمہ دارانہ اننگز کھیل کر نہ صرف پاکستان کا رن ریٹ سنبھال لیا بلکہ انہوں نے ایشیا کپ کی پہلی سینچری بھی اسکور کر لی۔

رضوان کے آوٹ ہونے کے بعد افتخار اور بابر اعظم نے مل کر رن ریٹ بہتر بنانے کی طویل کوشش کی۔

30 اوورں میں جب پاکستان کے چار کھلاڑی آوٹ ہو چکے تھے اور صرف 139 رنز بن پائے تھے۔ آدھے سے زیادہ اننگ گزرنے کے بعد چار اعشاریہ انسٹھ رن ریٹ کے ساتھ وکٹ پر موجود کپتان بابر اعظم 79 گیندوں پر 61 رنز بنا پائے تھے جبکہ عماد احمد دو گیندوں پر دو رنز بنائےتھے۔ محمد رضوان 50 گیندوں پر 44 رنز بنا کر رن آوٹ ہوئے اور سلمان علی آغاز14 گیندوں سے صرف 5 رنز بنا سکے۔

تب تک بہترین رن ریٹ رضوان کا رہا جنہوں نے 6 چوکے لگا کر 88 کا سٹرائیک ریٹ حاصل کیا۔

45 اووروں کے اختتام پر بابر اعظم کے سینچری اور افتخار کے ففٹی کے ساتھ  پاکستان کا مجموعہ 292 ہو چکا ہے۔ بابر اعظم نے سینچری کرنے کے بعد زیادہ دھواں دھار بیٹنگ کی اور 124 گیندوں میں 144 رنز بنا لئے جن میں 13 چوکے اور 4 چھکے شامل تھے۔ دوسرے اینڈ پر افتخار احمد 56 گیندوں پر 74 رنز بنا چکے تھے۔ ان کے مجموعے میں 7 چوکے اور دو چھکے شامل تھے۔ 

 15 سال بعد پاکستان کی میزبانی میں  ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ   ایشیا کپ 2023   کا  آغاز ملتان کرکٹ اسٹیڈیم میں ہوا ہ جہاں پاکستان اور نیپال کے درمیان ابتدائی میچ کھیلا جا رہا ہے،  پہلے ہی میچ میں قومی ٹیم کی اوپننگ جوڑی بری طرح ناکام ہو گئی۔

 قومی ٹیم کے کپتان بابر اعظم کی جانب سے ٹاس جیت کر پہلے بیٹنگ کا فیصلہ کیا گیا ،بابر نے ٹاس جیتنے کے بعد پہلے بیٹنگ کرنے کی وجہ یہ بتائی کہ وکٹ بہت خشک ہے اور خوب چمک رہی ہے۔اس لیے ہم پہلے بیٹنگ کریں گے ۔
تفصیلات کے مطابق بابراعظم نے ٹاس جیتنے کے بعد گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ ہم نے ٹیم کو اعتماد دیا ہے ،کوئی پریشر نہیں ہے ، کھیل کو انجوائے کریں گے اور بہترین کھیل پیش کرنے کی کوشش کریں گے ۔

پاکستان کی جانب سے امام الحق اور فخر زمان میدان میں اترے لیکن بنا اچھا سکور کیے پویلین لوٹ گئے، فخر زمان 14 رنز بنا کر 21 رنز کے مجموعی سکور پر چلتا بنے، ان کے بعد امام الحق بھی 25 رنز کے مجموعی سکور پر صرف 4 رنز بنا کر پویلین کی طرف چلتے بنے ۔

 اس سے قبل  ملتان سٹیڈیم میں شاندار افتتاحی  تقریب کا انعقاد کیا گیا،پاکستانی رنگ میں رنگے ہوئےغبارے فضا میں چھوڑےگئے جبکہ   ایشیا کپ کی ٹرافی بھی گراونڈ میں موجود ہے، ایشیا کپ کے افتتاحی میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں مدمقابل ہیں، ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے پاکستان نےٹیم میں3  تبدیلیاں کی گئیں ہیں ، سعود شکیل ، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا۔

مزیدخبریں