ایل ڈی اے کا غیر قانونی طور پر قائم ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن

30 Aug, 2023 | 03:22 PM

درنایاب :ایل ڈی اے کا غیر قانونی طور پر قائم ہاؤسنگ سکیموں کیخلاف آپریشن، غیر قانونی انفراسٹرکچر مسمار کردیا گیا،آپریشن بھینی روڈ ،مناواں اور باٹا پور میں کیا گیا۔

تفصیلا ت کے مطا بق کمشنر لاہور و ڈی جی ایل ڈی اے محمد علی رندھاوا کی ہدایات پر ایل ڈی نے غیر قانونی ہاؤسنگ سوسائٹیوں کیخلاف گھیرا تنگ کردیا ہے،ایل ڈی اے ٹیموں نے اعظم گارڈن سکیم،مرحبا سٹی،ملک پور سٹی،الباری سٹی،ڈریم ہاؤسنگ اور محبوب ہاؤسنگ کیخلاف آپریشن کیا،اعظم گارڈن سکیم کی باؤنڈری والز، مین گیٹ، سڑکیں اور دفتر گرا دیا۔

مرحبا سٹی کا گیٹ، سڑکیں اور سیوریج سسٹم مسمار کر دیا، ملک پور سٹی کی سڑکیں مسمار کر دیں،الباری سٹی کا سائٹ آفس مسمار، بجلی کے کھمبے گرا دیے گئے، ڈریم ہاؤسنگ کی سڑکیں مسمار کردیں،محبوب ہاؤسنگ سائفن فارمز کی باؤنڈری والز اور سائٹ آفس مسمار کردیاگیا، غیرقانونی سکیموں و فارم ہاؤسز میں بنائے گئے انفرا سٹرکچر بھی مسمار کر دیئے،غیرقانونی رہائشی سکیموں کو اس سے قبل متعدد نوٹسز جاری کیے گئے تھے۔

آپریشن ایڈیشنل ڈی جی ہاوسنگ کیپٹن ریٹائرڈ شاہمیر اقبال کی نگرانی میں شعبہ اسٹیٹ مینجمنٹ پرائیویٹ ہاﺅسنگ سکیمز نے کیا۔ 

مزیدخبریں