سیشن کورٹ پراسکیوشن میں سہولیات کا فقدان , ملازمین کو مسا ئل کاسا منا

30 Aug, 2023 | 02:23 PM

شا ہین عتیق :سیشن کورٹ پراسکیوشن میں سہولیات کا فقدان ,سیشن کورٹ پراسکیوشن برانچ میں نہ سٹیشنری ہے اور نہ چالان رکھنے کے لیے الماریاں ملازمین نے اعلی افسران کو مسائل بتاتے ہوے سٹیشنر ی اور دیگر  مراعات دینے کا مراسلہ ارسال کر دیا۔
تفصیلا ت کے مطا بق سیشن کورٹ میں پراسکیوشن کی اہم برانچ ہے جہاں لاہور کے تمام تھانوں کے چالان جمع کرائے جاتے ہیں ،اس برانچ کی یہ حالت ہے کہ نہ پراسیکیوٹروں اور ملازمین کے پاس سٹیشنری ہے ،نہ چالان رکھنے کے لیے الماریاں نہ فوٹو اسٹیٹ مشین چالان زمین پر پڑے ہیں ۔

ملازمین نے اعلی افسران کو مسائل کے حوالے سے مراسلے بھجواتے ہوے لکھا ہے کہ ان کو اندراج کے لیے رجسٹرڈ اور دیگر چیزیں دی جاے،لاہور کی سیشن اور مجسٹریٹ کی ایک سو انتیس عدالتیں ہیں ،جن میں بھجوائے جانے والے کیسوں کا اندراج کرنا  ہونا ہےلیکن کوئی فراہم نہیں کر رہا ۔

مزیدخبریں