ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ایپل کا آئی فون 15 سیریزکب متعارف کرایا جائے گا؟

ایپل کا آئی فون 15 سیریزکب متعارف کرایا جائے گا؟
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اگر آپ ایپل کے نئے آئی فونز کے منتظر ہیں تو اچھی خبر یہ ہے کہ ان کی تاریخ رونمائی کا اعلان کر دیا گیا ہے۔

ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز سمیت دیگر ڈیوائسز کو منگل 12 ستمبر کو متعارف کرایا جائے گا۔اس سے قبل گزشتہ سال آئی فون 14 اور ایپل واچ الٹرا کو 7 ستمبر کو متعارف کرایا گیا تھا۔اس سال آئی فون 15 سیریز میں 4 نئے ماڈلز کو متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔یہ سیریز آئی فون 15، آئی فون 15 پلس، آئی فون 15 پرو اور آئی فون 15 پرو میکس پر مشتمل ہوگی۔ آئی فون 15 سیریز کے ساتھ نئی ایپل واچ، ائیر پوڈز اور آئی پیڈ ٹیبلیٹ بھی متعارف کرائے جانے کا امکان ہے۔اسی طرح ایپل کے پہلے اگیومینٹڈ رئیلٹی ہیڈ سیٹ ویژن پرو کی بھی مزید تفصیلات بتائے جانے کا امکان ہے۔

اس ہیڈ سیٹ کی جھلک جون 2023 کو پیش کی گئی تھی اور یہ صارفین کو 2024 کے آغاز میں دستیاب ہوگا۔

آئی فون 15 سیریز کیا کچھ نیا ہوگا؟

https://urdu.geo.tv/assets/uploads/updates/2023-08-30/339071_7372673_updates.jpg

لیکس کے مطابق آئی فون 15 سیریز کے ماڈلز دیکھنے میں کافی حد تک گزشتہ سال کے آئی فونز کی طرح ہی ہوں گے۔مگر اس سال تمام آئی فونز کے ڈسپلے میں ڈائنامک آئی لینڈ ڈیزائن موجود ہوگا جو گزشتہ سال آئی فون 14 پرو ماڈلز تک محدود تھا۔ آئی فون 15 اور آئی فون 15 پرو میں 6.1 انچ جبکہ آئی فون 15 پلس اور آئی فون 15 پرو میکس میں 6.7 انچ کا ڈسپلے دیا جائے گا۔کچھ عرصے قبل ایک لیک میں بتایا گیا تھا کہ آئی فون 15 پرو میکس کے فرنٹ ڈسپلے میں کناروں کی پٹی یا بیزل اس وقت دستیاب تمام اسمارٹ فونز کے مقابلے میں سب سے کم ہوں گے۔ آئی فون 15 پرو میکس میں بیزل کا حجم محض 0.06 انچ ہوگا۔

کیمرا سیٹ اپ
ایپل کے حوالے سے مستند تفصیلات فراہم کرنے والے تجزیہ کار منگ چی کیو کے مطابق آئی فون 15 پرو میکس میں پیری اسکوپ ٹیلی فوٹو کیمرا لینس متعارف کرایا جائے گا۔اس طرح کا کیمرا لینس زیادہ بہتر آپٹیکل زوم میں مدد فراہم کرتا ہے اور آئی فون 15 پرو میکس کا کیمرا 6x آپٹیکل زوم کی صلاحیت سے لیس ہوگا۔اس کے مقابلے میں آئی فون 14 پرو میکس میں 3x آپٹیکل زوم کا آپشن موجود ہے۔ایک اور لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 پرو میکس میں ٹیلی فوٹو کیمرا variable زوم لینس سے لیس ہوگا۔ایک اور رپورٹ میں دعویٰ کیا گیا کہ اس بار پرو ماڈلز میں 48 میگا پکسل کیمرا دیا جائے گا جو ایپل کی تاریخ کا طاقتور کیمرا سنسر ہوگا۔

یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ کی آمد
یہ وہ تبدیلی ہے جس کے بارے میں افواہیں کئی برس سے سامنے آ رہی ہیں مگر 2023 میں ایسا حقیقت میں ہونے والا ہے۔یورپی یونین کی جانب سے تمام ڈیوائسز میں یو ایس بی سی چارجنگ پورٹ کو لازمی قرار دیے جانے کے بعد (اس پابندی کا اطلاق 2024 میں ہونا ہے) ایپل لائٹننگ پورٹ کو بدلنے کے لیے تیار ہے۔ابھی یہ کہنا تو مشکل ہے کہ ایپل کمپنی تمام آئی فون ماڈلز کے چارجنگ پورٹ کو تبدیل کرے گی یا صرف ان ڈیوائسز میں یہ تبدیلی جائے گی جو یورپی یونین میں فروخت ہوں گی۔مگر صرف ایک خطے کے لیے مخصوص ڈیزائن والے آئی فونز کی تیاری آسان نہیں۔

تو زیادہ امکان یہی ہے کہ ایپل کی جانب سے آئی فون 15 سیریز کے تمام فونز میں چارجنگ کے لیے یو ایس بی ٹائپ سی پورٹ دی جائے گی، جس کا مطالبہ صارفین کافی عرصے سے کر رہے ہیں۔اس وقت آئی فون کو لائٹننگ کیبل سے چارج کیا جاتا ہے۔یہ 11 سال بعد پہلی بار ہوگا جب ایپل کی جانب سے آئی فونز میں ایسی تبدیلی کی جائے گی۔

پرو ماڈلز کے لیے ریم پاور میں اضافہ
ایک لیک میں بتایا گیا کہ آئی فون 15 سیریز کے پرو ماڈلز میں ریم کو 6 جی بی سے بڑھا کر 8 جی بی کر دیا جائے گا جبکہ نیا اے 17 بائیونک پراسیسر ان ڈیوائسز کا حصہ ہوگا۔اس کے مقابلے میں آئی فون 15 اور 15 پلس میں 6 جی بی ریم دیے جانے کا امکان ہے۔

قیمت کیا ہوگی؟
اس سال کچھ نئے آئی فونز کی قیمت میں اضافے کا امکان ہے۔زیادہ امکان یہ ہے کہ آئی فون 15 کی قیمت گزشتہ سال کے ماڈل جتنی ہی ہوگی مگر پرو ماڈلز ضرور مہنگے ہو سکتے ہیں۔

تاہم ابھی یہ واضح نہیں کہ قیمت میں کتنا اضافہ کیا جا سکتا ہے، مگر مختلف لیکس کے مطابق آئی فون 15 پرو اور 15 پرو میکس کی قیمت میں کم از کم 100 ڈالرز کا اضافہ ہو سکتا ہے۔

 

Ansa Awais

Content Writer