دنیا کے مختلف ممالک میں کل’ سپر بلیومون‘ ہوگا

30 Aug, 2023 | 10:03 AM

مانیٹرنگ ڈیسک:ماہرین فلکیات  نے دنیا کے مختلف ممالک میں کل 31 اگست کو ’سپر بلیو مون‘  کی پیشگوئی کردی۔ 

ماہرین فلکیات کے مطابق رواں ماہ کے شروع میں سعودی عرب سمیت مختلف ممالک میں سپر مون کا نظارہ کیا گیا جبکہ کل 31 اگست کو بھی ایسا ہوگا مگر اسے سپر بلیو مون کہا جائے گا، بلیو مون سے مراد یہ نہیں کہ چاند کا رنگ نیلا ہو گا بلکہ انگریزی مہینے میں دوسری بار دکھائی دینے والے چودھویں کے چاند کو بلیو مون کہا جاتا ہے, اس مہینے کا سپر بلیو مون اس لیے خاص ہے کہ ایسا نظارہ پھر 2032 میں ہوگا۔

ماہرین فلکیات نے بتایا کہ چاند زمین کے زیادہ قریب ہوتا ہے تو وہ معمول سے زیادہ بڑا اور روشن نظر آتا ہے اوراسی وجہ سے اسے سپر مون کہا جاتا ہے۔ 

واضح رہے کہ اس سے قبل آخری بار سپر بلیو مون 5 سال قبل 2018 میں دیکھنے میں آیا تھا مگر اس وقت وہ سرخی مائل تھا کیونکہ اس موقع پر چاند گرہن بھی ہوا تھا۔

مزیدخبریں