ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینیا کا پولیس اہلکار بے گناہ قرار

30 Aug, 2023 | 08:27 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: پاکستانی صحافی ارشد شریف کے قتل میں ملوث کینیا پولیس کے پانچوں اہلکار بحال ہونے کے  بعد ڈیوٹی پر واپس آگئے۔

ذرائع کے مطابق پانچوں پولیس اہلکاروں کو انکوائری میں بےگناہ قرار دے دیا گیا ہے جبکہ 2  اہلکاروں کو سینیئر رینک پر ترقی بھی دے دی گئی، کینیا کی انڈی پینڈنٹ پولیسنگ اوور سائٹ اتھارٹی تحقیقات کا نتیجہ ہفتوں میں دینے کے وعدے کے باوجود آج تک منظر عام پر نہ لاسکی۔

پولیس اہلکاروں کی بحالی اور تحقیقات کی طوالت سے متعلق سوال کا جواب بھی اتھارٹی کے ترجمان نہ دے سکے۔کینیا میں ارشد شریف کے میزبان خرم اور وقار قتل میں ملوث ہونے کے الزام سے انکار چکے ہیں اور کینیا میں ہی مقیم ہیں ۔

خیال رہے کہ 23 اکتوبر 2022 کو کینیا کے شہر نیروبی میں مگاڈی ہائی وے پر پولیس نے ارشد شریف کو سر پر گولی مار کر قتل کیا تھا بعدازاں کینیا کی پولیس کی جانب سے واقعہ غلط شناخت کا قرار دیا گیا تاہم ارشد شریف کے قتل کیس کی تحقیقات میں کینیا پولیس کے مؤقف میں تضاد پایا گیا۔

مزیدخبریں