ایشیا کپ کی جنگ آج سے شروع، پاکستان اور نیپال مدمقابل ہونگے

30 Aug, 2023 | 08:21 AM

مانیٹرنگ ڈیسک: انتظار کی گھڑیاں ختم، ایشیا کپ ون ڈے کرکٹ ٹورنامنٹ کا آج سے پاکستان میں آغاز ہوگا ۔ 

پہلے میچ میں پاکستان اور نیپال کی ٹیمیں ملتان میں مدمقابل ہوں گی۔ ٹورنامنٹ کے آغاز پر ملتان اسٹیڈیم میں رنگا رنگ افتتاحی تقریب بھی ہوگی, پاکستانی گلوکارہ آئمہ بیگ اور نیپالی گلوکارہ تھریشالہ گرونگ اپنی آواز کا جادو جگائیں گی۔

ذرائع کے مطابق ملتان اسٹیڈیم کے گیٹ صبح ساڑے 11 بجے کھول دیے جائیں گے، افتتاحی تقریب کے بعد آتش بازی کا بھی مظاہرہ کیا جائے گا, پاکستان اور نیپال کے درمیان ایشیا کپ کا افتتاحی میچ دوپہر ڈھائی بجے شروع ہوگا۔

دوسری جانب ایشیا کپ کے پہلے میچ کیلئے پاکستان نے نیپال کیخلاف پلیئنگ الیون کا اعلان کردیا، ٹیم میں تین تبدیلیاں کی گئیں ہیں۔سعود شکیل ، وسیم جونیئر اور آل راؤنڈر فہیم اشرف کی جگہ افتخار احمد، حارث رؤف اور نسیم شاہ کو کھلانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

افتتاحی میچ کے لیے پاکستان ٹیم میں کپتان بابر اعظم، شاداب خان، فخر زمان، امام الحق، سلمان علی آغا،افتخار احمد، محمد رضوان،محمد نواز، نسیم شاہ، شاہین آفریدی اور حارث رؤف شامل ہیں۔

قومی کرکٹ ٹیم کے کپتان بابر اعظم کا کہناہے کہ کسی بھی حریف کو آسان نہیں لیں گے ، پورا ایشیا کپ پاکستان میں ہوتا تو خوشی ہوتی ، جیت کا مومینٹم برقرار رکھنے کی کوشش کریں گے۔

مزیدخبریں