ٹماٹر پیاز مہنگے ہیں تو کھانا بنانے کے لئے یہ طریقہ اختیار کریں

30 Aug, 2022 | 10:12 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک) سیلاب کے باعث فصلوں کی تباہی سے روزمرہ استعمال کی سبزیاں اور پھلوں کی قیمتیں آسمان سے باتیں کرنے لگی ہیں۔اب بات کریں پیاز، ٹماٹر کی تو اس کے بغیر کھانا بنانا بہت ہی مشکل ہے ظاہر ہے ان دو چیزوں کے بغیر کھانے میں  ذائقہ ہی نہیں آئے  گا لیکن اس کا بھی حل ہے جو ہم آپ کو بتاتے ہیں۔

اگر مارکیٹ میں پیاز یا ٹماٹر کی قیمت پوچھیں تو صارف کی ہمت جواب دے جاتی ہے ظاہر ہے اب 400 روپے کلو ٹماٹر اور 300 روپے کلو پیاز کون خریدے لیکن پریشان مت ہوں اگر پیاز مہنگی  ہے تو اس کا ایک حل یہ ہے کہ اگر گوشت بنانا چاہتے ہیں تو گوشت کو بھون کر پکانے کی جگہ سوندھ کر ڈالیں یعنی پتیلے میں گوشت اور سارے مصالحے ڈال کر پانی ڈال کر چڑھا دیں اور بعد میں جب گوشت گل جائے تو اس میں تیل ڈال کر بھون لیں اسکے بعد اس میں کوئی سبزی ڈال دیں۔ گوشت اچھا پک جائے گا۔ دوسرے بازار میں تلی ہوئی پیاز کے پیکٹ  دستیاب ہیں وہ لے کر رکھ لیں ، ایسے وقت میں وہ پیاز تھوڑی سی چورا کر کے ڈال دیں۔ یا جب پیاز سستی ہو تو کافی ساری لے لیں اور اس کو فرائی کر کے اس کے پیکٹ بنا کر فریز کر لیں، وقتِ ضرورت استعمال کریں۔ اس کے علاوہ بازار میں پیاز کا پاؤڈر بھی عام دستیاب ہے اسے گھر میں رکھیں وقتِ ضرورت ذرا سا سالن میں ڈال دیں۔
اگر ٹماٹر قوتِ خرید سے باہر ہیں تو اس کی جگہ دہی استعمال کریں، یا پھر ٹماٹو کیچپ بھی استعمال میں لایا جا سکتا ہے البتہ اگر کیچپ ڈالنا ہے تو کر سالن یا سبزی کو زیادہ بھوننا پڑے گا تاکہ اس کی مٹھاس ختم ہو جائے۔ املی کا پلپ بھی ڈالا جا سکتا ہے ۔

مزیدخبریں