(ویب ڈیسک) سماجی رابطے کی مقبول ترین ویب سائٹ ٹوئٹر نے نیا فیچر متعارف کروادیا۔
تفصیلات کے مطابق ٹوئٹر نے ’ سرکل‘ فیچر کے نام سے نیا فیچر متعارف کروایا جس کی آزمائش گزشتہ چار ماہ سے کی جارہی تھی۔کمپنی کا کہنا ہے کہ سرکل فیچر استعمال کرنے والے صارفین ٹوئٹس کو صرف قریبی دوستوں تک محدود رکھ سکیں گے اور صرف مخصوص افراد سے شیئر کرسکیں گے اور یہ 150 افراد تک محدود ہوگا۔
ٹوئٹر کے مطابق یہ فیچر ایسے افراد کے لیے کارآمد ثابت ہوگا جن کو میسجز کرنے کے بعد ہراساں کیے جانے کا خوف ہوتا ہے۔
کمپنی کا کہنا ہے کہ فیچر کی آزمائش سے ثابت ہوا کہ لوگ اپنے محدود دوستوں کے ساتھ زیادہ ٹوئٹس شیئر کرتے ہیں جبکہ چھوٹے گروپ میں ان کے میسجز کو زیادہ لائیکس بھی ملتے ہیں۔