معروف کار کمپنی نے پاکستان میں گاڑیوں کی پروڈکشن بند کردی

30 Aug, 2022 | 06:50 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) پاکستان میں گاڑیوں کی بڑی کمپنی نے مزید پروڈکشن بند کردی، حکومت کی جانب سے درآمدی گاڑیوں پر پابندی ہٹائے جانے پر   ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی سے معاملات طے کئے جائیں گے۔

تفصیلات کےمطابق ٹویوٹا انڈس موٹر کمپنی نے ایک نوٹی فکیشن جاری کرتے بتایا کہ کمپنی نے آنے والے دنوں میں نئی پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہے، پیداواری سرگرمیاں عارضی طور پر معطل کی گئی ہیں،کمپنی نے سٹیٹ بینک آف پاکستان کی منظوری کے حوالے سے ایک نئے طریقہ کار کے پیش نظر 1 سے 14 ستمبر تک اپنی کاروں کی پیداوار اور متعلقہ اسمبلی کو روک دیا ہے۔

کمپنی کے نوٹیفکیشن کے مطابق نئے طریقہ کار کی درآمد میں کچھ رکاوٹیں سامنے آنے سےانوینٹری کے مسائل بھی پیدا ہورہے ہیں،پیداوار کو برقرار رکھنے کے لیے انوینٹری کی سطح ناکافی ہْے جس کے تحت کمپنی نے اپنی پیداواری سرگرمیوں کو عارضی طور پر روکنے کا فیصلہ کیا ہے۔

 کمپنی نے یکم ستمبر 2022 سے 16 ستمبر 2022 تک اپنی پیداوار کو عارضی طور پر بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔منظوری طلب کیے جانے کی وجہ سے پروڈکشن پلان کوئی تبدیلی ہونے کی صورت میں آگاہ کردیا جائے گا۔

نیا کیپیٹل ویلیو ٹیکس (سی وی ٹی)، آٹو فنانس کی پابندیاں، فائلرز اور نان فائلرز پر ودہولڈنگ ٹیکس میں اضافہ، قیمتوں میں اضافہ، اعلیٰ شرح سود اور سٹیٹ بینک کی جانب سے گاڑیوں کی فروخت میں کمی ہونے پر تاحال کچھ مسائل کا سامنا ہے۔یہ پہلا موقع نہیں ہے جب کسی کار کمپنی نے پیداوار میں کمی کا اعلان کیا ہو۔

قبل ازیں کار کمپنیوں نے لیٹر آف کریڈٹ (LCs) جاری نہ ہونے پر بکنگ معطل کر دی جس کے باعث اور پیداوار میں کمی ہوئی، سٹیٹ بینک نے سی کے ڈی کٹس کے لیے ایل سی جاری کرنے میں تاخیر کی کا مظاہرہ کیا جس کے نتیجے میں کاروں کی مقامی اسمبلی معطل ہوگئی۔

 
 

 
 
 

مزیدخبریں