دہشتگردی ،توہین عدالت کے مقدمے پر عمران خان کا نیا بیان

30 Aug, 2022 | 06:14 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) توہین عدالت کیس، عمران خان کا ابتدائی جواب تیار عمران خان نے الفاظ واپس لینے کی پیشکش کردی جبکہ دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرانے کے لئےہائیکورٹ سے رجوع کرلیا۔

تفصیلات کےمطابق توہین عدالت کیس پر عمران خان کا جواب اسلام آباد ہائیکورٹ میں جمع کرادیا گیا جس میں بیان کیا گیا کہ ججز کے احساسات کو مجروع کرنے پر یقین نہیں رکھتے، الفاظ غیر مناسب تھے تو واپس لینے کے لیے تیار ہوں، عدالت تقریر کاسیاق و سباق کے ساتھ جائزہ لے، پوری زندگی قانون اور آئین کی پابندی کی ہے، استدعا کی گئی کہ عمران خان کے خلاف توہین عدالت کا شوکاز نوٹس واپس لیا جائے۔

علاوہ ازیں اسلام آباد ہائیکورٹ عمران خان کا دہشت گردی کا مقدمہ خارج کرانے کے لئےہائیکورٹ سے رجوع کیا، چئیرمین پی ٹی آئی نے اسلام آباد ہائیکورٹ میں درخواست دائر کر دی جس میں کہا گیا کہ میرے خلاف دہشت گردی کا مقدمہ غیر قانونی قرار دیا جائے، ورلڈ کپ جتوایا ، فلاحی منصوبے لگائے، بطور وزیراعظم امن قائم کیا،امریکہ کا افغانستان سے انخلاء یقینی بنایا،  کورونا وباء کے دوران ہیلتھ کئیر سنیٹر کے لیے موثر اقدامات کیے،پاکستان کا 22 واں وزیراعظم رہ چکا ہوں۔

20 اگست کو انسداد دہشت گردی کی دفعات کے تحت تھانہ مارگلہ میں مقدمہ درج کیا گیا، ایف نائن پارک میں عوامی جلسے سے خطاب میں عدلیہ کو دھمکیوں کا الزام عائد کیا گیا،درخواست میں استدعا کی گئی کہ عدالت 20 اگست کو درج مقدمے کے اخراج کا حکم دے، عدالت فریقین کو درخواست گزار کے خلاف کسی بھی قسم کی کارروائی سے روکنے کا حکم دے۔

مزیدخبریں