(ویب ڈیسک)ڈالر سستا ہونے پر سونے کی قیمت میں بھی نمایاں کمی ہوگئی۔
صرافہ بازار ڈیلرز کے مطابق اوپن مارکیٹ میں ڈالر اور درہم کی قیمت میں نمایاں کمی کی وجہ سے سونا سستا ہوگیا ۔ایک تولہ سونا 5100 روپے سستا ہونے کے بعد گھٹ کر 1 لاکھ 40 ہزار 500 روپے کا ہوگیا ہے۔ 10 گرام سونا 4372 روپے سستاہوکر 1 لاکھ 20 ہزار 456 روپے کا ہوگیا ۔عالمی مارکیٹ میں سونا 5 ڈالر اضافے سے 1733 ڈالر فی اونس پر پہنچ گیا۔
سونے کی قیمت میں بڑی کمی، ریکارڈ ٹوٹ گئے
30 Aug, 2022 | 05:59 PM