ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ملزم کو حوالات کے بجائے چار پائی سے باندھنا پولیس کو مہنگا پڑ گیا

برکی انویسٹی گیشن،سب انسپکٹر،محرر،سٹی42
کیپشن: Police station,file photo
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(عابد چوہدری) برکی انویسٹی گیشن پولیس کی حراست سے ملزم فرار، پولیس نے ملزم کو حوالات کی بجائے چارپائی سے باندھ رکھا تھا، سب انسپکٹر سمیت محرر پر مقدمہ درج کر لیا گیا۔
 پولیس نے ملزم کو حوالات کی بجائے چارپائی سے باندھ رکھا تھا،ملزم بوٹا ہتھکڑی کھول کر برکی پولیس سٹیشن سے فرار ہوا، پولیس نے ملزم محمد بوٹا کو پولیس مقابلہ کے بعد گرفتارکیا تھا، واقعہ میں غفلت برتنے پرسب انسپکٹر شہباز اور محرر محمود کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔

انسپکٹر اختر حسین کی مدعیت میں اہلکاروں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے، چند روز قبل سی آئی اے پولیس کی حراست سے بھی تین ملزم فرار ہوئے تھے، فرار ہونے والے ملزمان پولیس کی گرفت میں نہیں آ سکے۔