ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انجری کا شکار شاہین شاہ کی واپسی کب؟ بڑی خبر آگئی

Shaheen Afridi departs for London to complete his rehabilitation
کیپشن: Shaheen Afridi
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ایشیا کپ 2022، قومی کرکٹ ٹیم کے پیسر  شاہین شاہ  آفریدی کی انجری کے حوالے سے اہم خبر آگئی، انجری کا شکار شاہین شاہ علاج کے لئے لندن روانہ ہوگئے ہیں۔

 پاکستان کرکٹ بورڈ ( پی سی بی) کی جانب سے اعلان کیا کہ فاسٹ باؤلرشاہین شاہ آفریدی لندن روانہ ہوگئے ہیں جہاں وہ  ان کا علاج کیا جائے گا، لندن میں رہتے ہوئے شاہین پی سی بی کے میڈیکل ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے جس میں لندن میں مقیم ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال بھی شامل ہیں۔

پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر ڈاکٹر نجیب اللہ سومرو نے کہا کہ " شاہین شاہ آفریدی کو بلاتعطل، وقفے وقفے سے گھٹنے کے ماہر کی دیکھ بھال کی ضرورت ہے اور لندن دنیا کی بہترین کھیلوں کی طبی اور بحالی کی سہولیات فراہم کرتا ہے۔ کھلاڑی کے بہترین مفاد میں ہم نے اسے بھیجنے کا فیصلہ کیا ہے۔

میڈیکل ڈیپارٹمنٹ لندن میں رہتے ہوئے اس کی پیشرفت پر روزانہ رائے حاصل کریں گے اور ہمیں یقین ہے کہ شاہین آئی سی سی مینز ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس پر واپس آجائیں گے۔"

واضح رہے کہ شاہین جولائی میں سری لنکا کے خلاف پہلے ٹیسٹ کے دوران فیلڈنگ کے دوران پی سی ایل کی انجری کا شکار ہو گئے تھے۔

 
 

 
 
 

M .SAJID .KHAN

Content Writer