ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن کا بند کرنے کا فیصلہ

پاکستان ریلویز کا ٹرین آپریشن کا بند کرنے کا فیصلہ
کیپشن: Pakistan Railway
سورس: Google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک: پاکستان ریلویز کی جانب سے کراچی سے اندرون ملک جاری ٹرین آپریشن بند کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

 ترجمان پاکستان ریلویز کا کہنا ہے کہ نکاسی آب تک ٹرین آپریشن بند کرنے کا فیصلہ  کیا ہے۔ترجمان نے بتایا ہے کہ اس دوران صرف خیبر میل اپ اور ڈاؤن ٹریک پر ملتان اور پشاور کے درمیان چلتی رہے گی تاہمجب تک ٹریک سے پانی اتر نہیں جاتا ٹرین سروس بحال نہیں ہوگی۔

پاکستان ریلویز ہیڈکوارٹر نے ڈیوژن کو فیصلے سے آگاہ کر دیا ہے جبکہ 31 آگست کو کراچی سے اندرون ملک کے لیے کوئی بھی ٹرین نہیں چلے گی۔خیال رہے کہ پاکستان بھر میں غیر معمولی مون سون بارشوں کے باعث ٹرین آپریشن بری طرح متاثر ہورہا ہے جبکہ مسافروں کو بھی شدید مشکلات کا سامنا کرنا پڑرہا ہے۔ 

دوسری جانب بلوچستان میں بارشوں اور سیلابی ریلوں نے صوبے میں ریل کے پہیے کو جام کردیا ہے جبکہ ایران کیلئے ایک ماہ سے ٹرین معطل ہے۔اس حوالے سے ریلوے حکام کا کہنا ہے کہ 29جولائی کو چاغی میں سیلابی ریلوں کے باعث بہہ جانے والی کوئٹہ تفتان سیکشن کی مرمت ایک ماہ گزرنے کے باوجود مکمل نہ ہوسکی جس کی وجہ سے ایران کیلئے ٹرین سروس بند ہے۔

Abdullah Nadeem

کنٹینٹ رائٹر