سیلاب متاثرہ فی خاندان کو کتنی رقم ملے گی؟ بڑا اعلان ہوگیا

30 Aug, 2022 | 03:46 PM

M .SAJID .KHAN

(ویب ڈیسک) چیئرمین این ڈی ایم اے نے اپنےایک بیان میں کہا بلوچستان ،سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی سیلاب او ربارشوں سے مواصلاتی نظام متاثر ہوا، بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کے فی خاندان کو 25ہزار روپے دیئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق چئیرمین این ڈی ایم اے لیفٹیننٹ جنرل اختر نواز نے کہا کہ جموں وکشمیر اور گلگت بلتستا ن میں بھی صورتحال سنگین ہے،ملک کے بعض علاقوں میں بارشوں نے 30سالہ ریکارڈ توڑ دیا، پاکستان کو رواں سال 4ہیٹ ویوز کا سامنا رہا، پاکستان میں رواں سال گرمی وقت سے پہلے شروع ہوئی ، پاکستان میں رواں سال بہار کا موسم نہیں آیا،یواین 52لاکھ متاثرہ افرادکو خوراک اور ضروری اشیا فراہم کرے گا۔

بینظیر انکم سپورٹ پروگرام کے تحت متاثرین کے فی خاندان کو 25ہزار روپے دیئے جائیں گے،بلوچستان ،سندھ اور خیبرپختونخوا میں بھی سیلاب او ربارشوں سے مواصلاتی نظام متاثر ہوا،رواں سال بارشیں بھی قبل از وقت شروع ہوئیں ،ملک کے بعض علاقوں میں بارشوں نے 30سالہ ریکارڈ توڑ دیا،پاک فوج ، این ڈی ایم اے اور مقامی رضاکار متاثرین محفوظ مقامات پر منتقل کررہےہیں۔

مزیدخبریں