عرفان کھو کھر :ملک بھر میں ایل پی جی کی قیمت میں 10 روپے فی کلو اضافے کے بعد گھریلوں سلینڈر میں 120 روپے اور کمرشل سلینڈر کی قیمت میں 400روپےضافہ کر دیا گیا ۔
تفصیلات کے مطابق اوگرا کی جانب سے ماہ اگست میں ایل پی جی کی فی کلو قیمت 218 روپے اور گھریلوں سیلنڈر کی قیمت 2571 مقرر کی گئی ہےجبکہ پہاڑی اور دور دراز دیہاتی علاقوں میں 280 روپے فی کلو فرخت کی جاری ہے بڑے شہروں 250 فی کلو میں فروخت سرے عام جاری ہے۔
گلگت میں گھریلوں سیلنڈر 3350 میں فروخت جاری ایل پی جی کی بلیک مارکیٹنگ عروج پر پہنچ گئی ۔حکومت اور اوگرا خاموش ملک بھر میں ایل پی جی وافر مقدار میں موجود ہے پھر بھی راستوں کی بندش کو جواز بنا کر بلا وجہ قیمت میں اضافہ کر دیا گیا ہے ،جبکہ بین الاقوامی مارکیٹ میں کمی ہو رہی ستمبر 2022 کی قیمت میں کمی کی امید ہے۔