پاک بھارت ٹاکرا؛ نسیم شاہ کی روتے ہوئے ویڈیو وائرل

30 Aug, 2022 | 02:45 PM

ویب ڈیسک:ایشیاکپ میں بھارت کے خلاف میچ میں انجری کا شکار ہونے والے نوجوان فاسٹ بولر نسیم شاہ کی روتے ہوئے گراؤنڈ سے باہر جانے کی ویڈیو سوشل میڈیا پر تیزی وائرل ہورہی ہے۔

پاکستان کے نوجوان پیسر نسیم شاہ بھارت کیخلاف میچ میں ڈیبیو بھی کر رہے تھے جبکہ وہ اننگز کے اپنے آخری اوور کے دوران تکلیف میں دکھائی دیئے تھے جس پر شائقین کرکٹ بھی پریشان تھے۔

19 سالہ پیسر نے بھارت کےخلاف اپنے پہلے ہی اوور میں کے ایل راہول کو گولڈن ڈک جبکہ سوریا کمار یادیو کو 18 رنز پر بولٹ کیا تھا۔ نسیم نے میچ کے 17 ویں اوور میں جڈیجا کئی بار پریشان کیا اور تکلیف کے باوجود 142 فی گھنٹہ کی رفتار سے بالنگ کی تھی۔

وائرل ہونے والی ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ نسیم ڈریسنگ روم میں داخل ہوتے ہوئے کئی بار اپنی آنکھوں کے آنسو پونچھتے ہوئے دکھائی دے رہے ہیں جبکہ سپورٹ اسٹاف نوجوان بالر کو تسلی دے رہا ہے۔

ایشیا کپ کے دوسرے میچ میں بھارت نے سنسنی خیز مقابلے کے بعد پاکستان کو 5 وکٹوں سے شکست دی تھی، 148 رنز کا ہدف بھارتی ٹیم نے محض دو بالز حاصل کیا تھا۔

مزیدخبریں