سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب کو عہدے سے ہٹا دیا گیا

30 Aug, 2022 | 01:59 PM

(قیصر کھوکھر) سیکرٹری سکولز ایجوکیشن پنجاب نبیل جاوید کو عہدے سے ہٹا دیا گیا ۔ 

ذرائع کے مطابق سیکرٹری سکولز ایجوکیشن نبیل جاوید کا تبادلہ کر دیا گیا، نبیل جاوید کو سیکرٹری لیبر تعینات کر دیا گیا ہے جبکہ  سیکرٹری سوشل ویلفیئر وقاص علی محمود کو سیکرٹری سکولز ایجوکیشن تعینات کیا گیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ  وقاص علی محمود کو سیکرٹری سوشل ویلفیئر کا اضافی چارج بھی دیا گیا ہے، وقاص علی محمود سیکرٹری سوشل ویلفیئر کی اضافی ذمہ داری بھی نبھائیں گے۔
 

مزیدخبریں