سٹی 42: شہر میں چوری اور ڈکیتی کی وارداتوں میں خوفناک حد تک اضافہ ہونے لگا،تھانہ نشتر کی حدود آشیانہ روڈ پر واقع فارمیسی پر ڈکیتی کی ایک اور واردات رپورٹ ہوئی ہے۔
تھانہ نشتر کی حدود آشیانہ روڈ پر واقع فارمیسی پر ڈکیتی کی ایک اور واردات ہوئی ہے جس کی سی سی ٹی وی فوٹیج منظر عام پر آگئی ہے۔ڈاکو عملے کو یر غمال بنا کر نقدی اور موبائل لے اڑے.
منظرِعام پر آنیوالی سی سی ٹی وی فوٹیج میں شلوار قمیض میں ملبوس تین ڈاکوؤں کو دکان میں داخل ہو کر اسلحہ کے زور پر لوٹ مار کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔ ڈاکو فارمیسی کے عملے کو یرغمال بنا کر نقدی اور موبائل فونز لے اُڑے، متاثرہ شہری کی جانب سے اندراج مقدمہ کی درخواست تھانہ نشتر میں دائر کر دی گئی ہے۔