حکومت کا افغانستان اور ایران سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے کا فیصلہ

30 Aug, 2022 | 12:56 PM

(مانیٹرنگ ڈیسک) وفاقی حکومت نے افغانستان اور ایران سے پیاز، ٹماٹر درآمد کرنے  کا فیصلہ کرلیا اس حوالےسےوزارت تجارت نے سمری بھی تیار کرلی۔ 

ذرائع کے مطابق وفاقی  وزیر تجارت نوید قمر کی سربراہی میں اجلاس ہوا جس میں ملک میں پیاز اور ٹماٹر کی دستیابی کا جائزہ لیا گیا، وزارت تجارت نے    افغانستان اور ایران سےٹماٹر اورپیاز درآمدکرنے کی سمری تیارکرلی ، ان دونوں ممالک کے ساتھ تجارتی انتظامات کے باعث فارن ایکسچینج پربہت کم اثرپڑےگا۔

ذرائع کے مطابق قیمتوں میں کمی کے لیے پیاز اور ٹماٹر کی درآمد پر لیویز اور ڈیوٹی ختم کرنے کی تجویز دی گئی ہے جبکہ سمری منظوری کے لیے فوری طورپر اقتصادی رابطہ کمیٹی کو بھجوانے کا فیصلہ کیا گیا ۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ آئندہ تین ماہ تک ٹماٹر اور پیاز کی قلت کا سامنا رہ سکتا ہے، پیاز اور ٹماٹر کی درآمد سے مقامی منڈی میں قیمتوں میں کمی آئے گی۔

 

مزیدخبریں