(مانیٹرنگ ڈیسک) قومی ٹیم کے فاسٹ بولر شاہنواز دھانی کا گاؤں حالیہ سیلاب میں ڈوب گیا ۔
اس وقت پاکستان بدترین سیلاب سے دوچار ہے جس میں اب تک تقریباً ایک ہزار سے زائد افراد جاں بحق ہوچکےہیں جبکہ متعدد افراد اپنے گھروں، جانوروں اور فصلیں کھو چکے ہیں اور اب کھلے آسمان تلے زندگی بسر کررہے ہیں۔
لاڑکانہ کے گاؤں خاور خان دھانی سے تعلق رکھنے والے شاہنواز دھانی سے متعلق فیس بک پیج 'فورتھ پلر' نے اپنی پوسٹ میں بتایا کہ کرکٹر کا گاؤں بھی مکمل طور پر سیلاب میں ڈوب گیا ہے، ان کے گاؤں میں ہر طرف پانی ہی پانی ہے جبکہ کئی روز سے بجلی غائب ہے۔
Condition of people of Northern Sindh, Balochistan & Southern Punjab. Torrential rain & floods have killed & made people homeless. I request Government & NGO's to step forward & help them, & I appeal people of those areas to stay together & help each other.????#FloodsInPakistan. pic.twitter.com/2PeFmW4uCs
— Shahnawaz Dahani (@ShahnawazDahani) August 22, 2022
واضح رہےکہ گزشتہ ہفتے قومی کرکٹر شاہنواز دھانی نے اپنی ٹوئٹ میں حکومتی اور غیر سرکاری تنظیموں سے اپیل کی تھی کہ وہ سندھ، بلوچستان اور پنجاب میں حالیہ سیلاب سے متاثرہ خاندانوں کی مدد کریں۔