وفاقی کابینہ کا آج کا اجلاس کیوں ملتوی ہوا؟وجہ سامنے آگئی

30 Aug, 2022 | 10:30 AM

ویب ڈیسک: وفاقی کابینہ کا آج ہونے والا اجلاس ملتوی کر دیا گیا ہے، جس کی ذرائع کی جانب سے تصدیق کی گئی ہے۔

اس حوالے سے ذرائع نے بتایا ہے کہ سیلاب کے باعث جاری امدادی سرگرمیوں کی وجہ سے کابینہ کا یہ اجلاس ملتوی کیا گیا ہے۔وزیرِ اعظم شہباز شریف آج بھی سیلاب سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کریں گے۔

واضح رہے کہ وزیرِ اعظم شہباز شریف نے کابینہ کا یہ اجلاس بلایا تھا جس میں سیلاب متاثرین کی امدادی کا رروائیوں پر بریفنگ دی جانی تھی۔واضح رہے کہ سیلاب اور بارشوں سے ہونے والے نقصانات کے اعداد و شمار جاری کیے۔

نیشنل ڈیزاسٹر مینجمنٹ اتھارٹی (این ڈی ایم اے) کا کہنا ہے کہ ملک بھر میں گزشتہ 24 گھنٹوں کے دوران سیلاب اور بارشوں سے مزید 75 افراد جاں بحق ہوئے ہیں، جس کے بعد سیلاب اور بارشوں سے جاں بحق افراد کی کُل تعداد 1136 تک پہنچ گئی ہے۔

این ڈی ایم اے کا کہنا ہے کہ سیلاب اور بارشوں سے اب تک 3 کروڑ 30 لاکھ 46 ہزار نفوس پر مشتمل آبادی متاثر ہو چکی ہے۔

مزیدخبریں