ویب ڈیسک:انڈیا کے معروف ٹویٹر ناقد کمال راشد کمار (کے آر کے) نے اسٹار کرکٹر ویرات کوہلی کی بگڑتی دماغی حالت کا ذمہ دار ان کی بیوی انوشکا شرما کو قرار دیا ہے۔
اپنی ایک ٹویٹ میں کے آر کے کا کہنا تھا کہ ویرات کوہلی انڈین ٹیم کے پہلے کھلاڑی ہیں جن کو ڈپریشن ہوا ہے۔ یہ ایک ہیروئن سے شادی کا نتیجہ ہے کیوں کہ لازمی طور انوشکا نے ویرات کے دماغ میں یہ بات ڈالی ہوگی کہ اسے ڈپریشن پروبلم ہے۔انہوں نے سوال اٹھایا کہ نارتھ انڈیا کے ایک مضبوط جوان ویرات کوہلی کو ڈپریشن کی بیماری کیسے ہوگئی؟
Ek North Indian strong boy #ViratKohli???? Ko Depression Ki Beemari Kaise Ho Gayee? Ispe Video Banta Hi hai. Should I make the video? Like for YES, RT for NO.
— Kamal Rashid Kumar (@kamaalrkhan) August 27, 2022
کے آر کے نے ویرات کوہلی کی انڈین ٹیم میں شمولیت پر بھی اعتراض اٹھایا ہے۔
I simply can’t understand, when #ViratKohli himself is accepting that he is having depression problem, then how he is in the team for #AsiaCup2022! Are selectors also having depression problem?
— Kamal Rashid Kumar (@kamaalrkhan) August 27, 2022
اس نے ٹویٹ میں لکھا کہ جب ویرات کوہلی خود اعتراف کررہا ہے کہ اسے ڈپریشن پروبلم ہے تو اسے ٹیم میں شامل کیوں کیا گیا۔ کیا سلیکٹرز بھی ڈپریشن کا شکار ہیں۔کے آر کے کے ٹویٹس پر صارفین کی بڑی تعداد ردعمل دے رہی ہے لیکن انوشکا شرما نے اب تک کوئی ری ایکشن نہیں دیا ہے۔
2020 میں سنیل گواسگر کے اسی قسم کے بیان پر انوشکا شرما نے سخت الفاظ میں ردعمل دیا تھا۔