(مانیٹرنگ ڈیسک) پاکستان تحریک انصاف کے منحرف رہنما جہانگیر ترین نے سیلاب متاثرین کی بحالی کیلئے ایک کروڑ روپے امداد دینے کا اعلان کردیا۔
وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا محمود خان سے جہانگیر ترین کا ٹیلیفونک رابطہ ہوا، اس دوران انہوں نے سیلاب متاثرین کی مدد اور بحالی کے لیے ایک کروڑ روپے امداد فراہم کرنے کی یقین دہانی کرائی۔ جہانگیر ترین نے کہا ہے کہ انشاءاللہ پاکستانی قوم اس مشکل سے بھی کامیابی سے نبرد آزما ہوگی۔