پی سی بی کا شاہین شاہ آفریدی سےمتعلق اہم فیصلہ

30 Aug, 2022 | 08:38 AM

ویب ڈیسک:پاکستان کرکٹ بورڈ نے فیصلہ کیا ہے کہ انجری کا شکار قومی کرکٹر شاہین شاہ آفریدی لندن میں اپنا ری ہیب مکمل کریں گے۔

پی سی بی کے چیف میڈیکل آفیسر کے مطابق فاسٹ باؤلر کے گھٹنے کو بلاتعطل اسپیشلسٹ کیئر کی ضرورت ہے۔ ان کی بہتری کے لئے انہیں لندن بھجوانے کا فیصلہ کیا ہے۔ترجمان پی سی بی کے مطابق فاسٹ باؤلر آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کرلیں گے۔

شاہین شاہ آفریدی لندن میں پی سی بی ایڈوائزری پینل کی نگرانی میں رہیں گے۔پینل میں ڈاکٹر امتیاز احمد اور ڈاکٹر ظفر اقبال شامل ہیں۔ شاہین آفریدی کو پی سی ایل ٹئیر مسل انجری ہے۔فاسٹ بولر سری لنکا میں پہلے ٹیسٹ کے دوران انجری کا شکار ہوئے تھے۔

توقع ہے کہ وہ آئی سی سی مینز ٹی ٹونٹی ورلڈ کپ سے قبل مکمل فٹنس حاصل کر لیں گے۔فاسٹ بولر کی کرکٹ میں واپسی کا فیصلہ پی سی بی میڈیکل ایڈوائزری بورڈ کرے گا۔

مزیدخبریں