(اکمل سومرو)قانون کی ڈگری رکھنے والے گریجویٹس کو ہائر ایجوکیشن کمیشن کا لاء ایسسمنٹ ٹیسٹ بھی پاس کرنا ہوگا،ایچ ای سی نے ٹیسٹ میں
شرکت کے لئے13 ستمبر رجسٹریشن کی آخری تاریخ مقرر کر دی ۔
تفصیلات کے مطابق لاء گریجویٹ ایسسمنٹ ٹیسٹ کا نیا شیڈول جاری کر دیا گیا ہے، ایل ایل بی گریجویٹس کے لئےایچ ای سی کے تحت لاء گریجویٹ ایسسمنٹ امتحانات کی رجسٹریشن کا اعلان کیا گیاہے، قانون کی پریکٹس کرنے اور بار کونسل سے رجسٹرڈ ہونے کے لئے امتحان پاس کرنے کی شرط عائد کی گئی ہے۔
ہائرایجوکیشن کمیشن نے 13 ستمبر رجسٹریشن کی آخری تاریخ مقرر کر دی ہے، ایچ ای سی نے لاء گیٹ کے تحریری امتحان کا سلیبس بھی جاری کر دیا ہے، اس سلیبس کے تحت امیدواروں سے 100نمبروں پر مشتمل سوالات پوچھے جائیں گے، ان سوالات کے پیٹرن کی تفصیلات بھی کمیشن نے جاری کر دی ہیں، ٹیسٹ مین شمولیت کے لئے امیدواروں کو آن لائن رجسٹریشن کرانا ہوگی۔