اینکر کی سلطان راہی کیخلاف نازیبا گفتگو پر بیٹا میدان میں آگیا

30 Aug, 2021 | 07:43 PM

Malik Sultan Awan

زین مدنی: پاکستان فلم انڈسٹری کے لیجنڈ اداکار سلطان راہی مرحوم کے صاحب زادے حیدر سلطان راہی کا کہنا ہے کہ ان کے والد کے خلاف نازیبا گفتگو کرنے والا اینکر معافی مانگے ورنہ وہ اس کے خلاف لیگل نوٹس جاری کریں گے اور فلم انڈسٹری کے لیجنڈ فنکاروں کے ساتھ دھرنا دیں گے۔

حیدر سلطان راہی نے اپنی رہائش گاہ جی او آر میں پریس کانفرنس کرتے ہوئے میڈیا کو بتایا کہ ان کے والد نے ساری زندگی فلم انڈسٹری کی خدمت کی ان جیسے کردار کوئی فنکار نہیں کر سکتا ۔ ایک اینکر نے سلطان راہی اور شان کا موازنہ کروایا اور سلطان راہی کے حوالے سے نامناسب گفتگو کی جو ناقابل برداشت ہے ۔ وہ اینکر معافی مانگے ورنہ وہ اس کے خلاف لیگل نوٹس بھی بھجیں گے اور قانونی چارہ جوئی کرنے کے ساتھ سلطان راہی مرحوم ہے ساتھ کام کرنے والے لیجنڈ فنکاروں کے ساتھ مل دھرنا بھی دیں گے کیونکہ سلطان راہی نے ساری زندگی اپنے ملک پاکستان اور فلم انڈسٹری کی خیر چاہی اور ہالی ووڈ جیسی انڈسٹری میں بھی کام کرنے سے انکار کردیا ۔وہ پہلے پاکستانی فنکار ہیں جن کا نام گینز بک آف ورلڈ ریکارڈ میں بھی موجود ہے۔

مزیدخبریں