بار بار کورونا ٹیسٹ غیر ضروری، من پسند غذا کھائیں

30 Aug, 2021 | 07:28 PM

Arslan Sheikh

زاہد چوہدری: کورونا کے مریضوں کیلئے بار بار ٹیسٹ کرانے کی ضرورت نہیں، ڈاکٹر تنویر الاسلام کا کہنا ہے کہ کورونا کے مریض 14 روز بعد معمول کی زندگی کی جانب لوٹ سکتے ہیں۔ کورونا کے مریض کا 6 دن بعد بخار ختم ہو جائے تو 10 ویں دن آئسولیشن ختم کی جا سکتی ہے۔

تفصیلات کے مطابق ماہرین طب کا کہنا ہے کہ اگر کورونا وائرس لاحق ہوجائے تو مریضوں کیلئے بار بار ٹیسٹ کی ضرورت نہیں۔ پروفیسر ڈاکٹر تنویر السلام کہتے ہیں کورونا ہونے کے بعد اگر چھٹے روز کے بعد 4 روز تک مریض کو بخار نہ ہو تو 10 ویں دن آئسولیشن ختم کی جاسکتی ہے، بصورت دیگر 14 روز کے بعد مریض معمول کی زندگی بسر کر سکتا ہے کیونکہ اس صورت میں مریض سے وائرس پھیلنے کا خطرہ نہیں ہوتا.

ان کا مزید کہنا تھا کہ کورونا کے مریضوں کو دوران بیماری من پسند غذا کھانی چاہیئے، کسی خاص غذا کا استعمال ضروری نہیں۔کورونا کا بار بار ٹیسٹ کروانا صرف وسائل کا ضیاع ہے، اس کی کوئی ضرورت نہیں ہے. 

مزیدخبریں