ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی ایم جی افسروں میں اختلافات پیدا ہوگئے

ڈی ایم جی افسروں میں اختلافات پیدا ہوگئے
کیپشن: سرکاری افسر
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

قیصر کھوکھر:  ینگ ڈی ایم جی افسروں نے ڈی سی لاہور اور ڈی سی میانوالی کی تعیناتی پر تحفظات کا اظہار کردیا۔

تفصیلات کے مطابق ڈی سی نہ لگنے والے سینئر ڈی ایم جی افسران کا محکمہ خزانہ میں اجلاس  ہوا۔ اجلاس میں ڈی ایم جی افسروں نے ڈی سی لاہور اور ڈی سی میانوالی کی تعیناتی سے متعلق تحفظات کا اظہار کیا ہے۔ ڈی سی لاہور لگنے والے عمر شیر چٹھہ ڈی ایم جی کے 38 ویں کامن سے ہیں جبکہ ڈی سی میانوالی خرم شہزاد 40 ویں کامن سے ہیں۔

ڈی ایم جی کے سینئر بیج کے افسران ابھی تک ایک بار بھی ڈی سی نہ لگ سکیں ہیں۔ 34 ویں کامن کے ظہیر عباس ملک اور 35 ویں کامن کے عثمان خالد بھی ایک بار بھی ڈی سی نہ لگ سکے۔ اسی طرح سینئر ڈی ایم جی افسر عاصم جاوید بھی ایک بار بھی ڈی سی بن سکے ہیں۔