عمر اسلم: لاہور شہر میں مسلم لیگ ن کی تنظیم سازی تعطل کا شکار ، تین سال سے زائد کا عرصہ گذر جانے کےباوجود بار بار اعلان کرنے کے باوجو حلقوں میں تنظیم کو مکمل نہیں کیا جا سکا۔
مسلم لیگ ن کی شہر میں تنظیم سازی طویل عرصہ سے مکمل نہ ہو سکی ۔دوہزار اٹھارہ کے الیکشن کےبعد شہر کے تیس صوبائی حلقہ بن چکے ہیں جہاں پر نئی حلقہ بندی کےبعد تنظیم کو مکمل ہونا تھا اور اس حوالےسے مسلم لیگ ن نے بارہا اعلانات کئے کہ وہ تنظیم کو مکمل کریں گے اور اس سلسلے میں گذشتہ سال مسلم لیگ ن کے امیدواروں سے درخواستیں بھی طلب کی گئیں۔
لیگی رہنماؤں پر مشتمل بورڈ تشکیل دیاگیاجنہوں نے حلقوں میں صدر جنرل سیکرٹری و دیگر عہدوں کا فیصلہ کرنا تھا تاہم تمام تر اعلانات کےباوجود پارٹی نے تنظیم کو مکمل نہیں کیا جس کی وجہ سے کارکنان مایوسی کا شکار ہونا شروع ہو گئے ہیں۔