وقاص احمد: لاہور میں ایک اور افسوسناک واقعہ، ڈیفنس اے پولیس نے سوتیلی بیٹی کو زیادتی کا نشانہ بنانے والے ملزم کو گرفتار کر لیا۔
ایس پی کینٹ صاعد عزیز کے مطابق تین سال سے معصوم بچی کے ساتھ زیادتی کرنے والا سوتیلا باپ گرفتار کر لیا گیا ہے۔ملزم عرصہ تین سال سے 15 سالہ معصوم بچی کو ڈرا دھمکا کر زیادتی کا نشانہ بنا رہا تھا ۔ڈیفنس اے پولیس کے مطابق سوتیلے باپ ملزم ندیم کے خلاف مقدمہ درج کر لیا گیا ہے۔
ایس پی کے مطابق بچی کی والدہ نے پتہ لگنے پر ملزم ندیم سے طلاق لی تو ملزم نے سنگین نتائج کی دھمکیاں دیں۔طلاق سے چند روز قبل ملزم نے سابقہ بیوی پر تشدد کیا اور بچی کے ساتھ دوبارہ زیادتی کی اور ویڈیو بنا کر دھمکیاں دیں،بچی کی والدہ کی درخواست ملزم کو فوری گرفتار کر لیا گیا۔