ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس کے ڈرائیورز کا احتجاج رنگ لے آیا،مطالبات منظور

میٹرو بس کے ڈرائیورز کا احتجاج رنگ لے آیا،مطالبات منظور
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ویب ڈیسک : انچارج میٹرو بس سروس عزیر شاہ نے کہا ہے کہ لاہور میں میٹرو بس سروس کے ڈرائیوروں کے مطالبات تسلیم کر لئے گئے۔

 تفصیلات کے مطابق انچارج میٹرو بس سروس عزیر شاہ کا کہنا ہے کہ ڈرائیوروں کے جائز مطالبات تسلیم کر لئے گئے ہیں ، آئندہ ماہ نئی میٹرو بسیں چلانے کا فیصلہ کرلیا ہے ، نئے کنٹریکٹر نے نئے ڈرائیوروں کی بھرتیاں بھی شروع کردی ہیں۔

 دوسری جانب میٹرو بسوں کے ڈرائیوروں نے ایک بار پھر بسیں چلانے سے انکار کر دیا تھا، چند دن کے وقفے کے بعد لاہور میں میٹرو بس سروس کے ڈرائیوروں نے ایک بار پھر ہڑتال کر دی تھی  بس ڈرائیوروں کا مطالبہ ہے کہ ان کے واجبات کی ادائیگی سمیت دیگر مطالبات پورے کئے جائیں۔ڈرائیورزنے میٹرو بسیں گجو متہ اسٹیشن پر روک دیں اورمسافروں کو نیچے اتار دیا  تھا جس سے  مسافر خوار ہو کر رہ گئے۔خیال رہےگریجوایٹی، بونس اور الاوئسنس کی عدم ادائیگی پر میٹرو بس ڈرائیور نے گزشتہ روز 2 بجے میٹروبس سروس بند کی تھی۔