ویب ڈیسک : برائلر مرغی کےگوشت کی قیمت میں18روپےفی کلواضافہ، برائلر مرغی کا گوشت 226 سے بڑھا کر 244 روپے فی کلو کردیا گیا۔فارمی انڈے 2 روپے اضافہ کے ساتھ 162 فی درجن ریٹ مقرر۔
تفصیلات کے مطابق مہنگائی نے غریب آدمی کیلئے دو وقت کی روٹی کمانا بھی مشکل کردیا ہے ۔برائلر مرغی کے گوشت کے ریٹ میں 24 گھنٹوں کے دوران 18 روپے فی کلو اضافہ کردیا گیا۔برائلر مرغی کا گوشت 226 سے بڑھا کر 244 روپے فی کلو کردیا گیا۔زندہ برائلر مرغی کا ہول سیل ریٹ 160 اور پرچون ریٹ 168 روپے فی کلو مقررکیا گیا ہے۔دوسری جانب فارمی انڈوں کے ریٹ میں بھی 2 روپے فی درجن اضافہ کیا گیا ہے۔فارمی انڈوں کا ریٹ 162 روپے فی درجن مقررجبکہ فارمی انڈوں کی پیٹی کا ریٹ 4 ہزار 740 روپے مقرر کردیا گیا۔
واضح رہے ادارہ شماریات کےمطابق ایک ہفتے میں 51 اشیاءمیں سے 22 کی قیمت میں اضافہ ہوا، 5 اشیاءکی قیمت میں کمی اور 24 اشیاءکی قیمتوں میں استحکام رہا۔رپورٹ کے مطابق ایک ہفتے میں زندہ مرغی فی کلو 15 روپے 30 پیسے مہنگی ہوگئی، دال مسور کی قیمت میں 14 روپے 66 پیسے کا اضافہ ہوا۔ادارہ شماریات کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت میں 3 رویے 36 پیسے کا اضافہ ہوا۔لہسن کی فی کلو قیمت میں 12 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، دال ماش کی فی کلو قیمت 8 روپے سے زائد کا اضافہ ہوا، انڈے فی درجن 5 روپے تک مہنگے ہوئے۔ادارہ شماریات کے مطابق برانڈڈ ویجیٹبل گھی فی کلو 6 روپے تک مہنگا ہوا، آٹا کا 20 کلو تھیلا بھی 4 روپے تک مہنگا ہوا، چینی 14 پیسے، دال مونگ 62 پیسے اور دہی 76 پیسے مہنگا۔ادارہ شماریات کے مطابق ٹماٹر کی فی کلو قیمت میں 24 روپے 13 پیسے کی کمی ہوئی، ایک پی جی گھریلو سلنڈر کی قیمت میں 53 روپے 36 پیسے کی کمی ہوئی۔