یوم عاشور، مجلس شامِ غریباں کا اہتمام

30 Aug, 2020 | 11:13 PM

Arslan Sheikh

( جمال الدین جمالی/ علی رضا ) یوم عاشور پر مرکزی و قدیمی مسجد و امام بار گاہ لال پل مغل پورہ میں مجلس شام غریباں کا اہتمام کیا گیا، عزاداروں کی گریہ زاری اور ماتم داری اور یا حسین یا حسین کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔

مرکزی و قدیمی مسجد و امام بار گاہ لال پل مغل پورہ میں منعقدہ مجلس شام غریباں میں علامہ پروفیسر رضوان ترابی نے کربلامیں اہل بیت کو پیش آنے والے مصائب کا بیان کیا۔ ذاکر غیور عباس نقوی نے بھی مصائب اہل بیت بیان کئے۔ خواتین و بچوں سمیت عزاداروں کی کثیر تعداد شریک ہوئی۔

عزاداروں نے غم حسین میں گریہ زاری اور ماتم داری کی۔ اس موقع پر نواسہ رسول کے غم میں ہر آنکھ اشکبار تھی، ہر طرف یا حسینؑ یا حسینؑ کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔

ادھر امام بارگاہ گلشن زھراء بھیکے وال موڑ میں شام عریباں منعقد ہوئی، جس میں ذاکرین اہل بیت کی جانب سے سوزوسلام پیش کیا گیا۔ علامہ امجد رضا جوہری نے مجلس شام غریباں ادا کی جس میں مصائب و شہادت امام حسین علیہ السلام اور ان کے خاندان رفیقہ کے مصائب بیان کیے گئے۔

مجلس شام غریباں میں عزاداروں کی کثیر تعداد نے شرکت کی، جس میں شرکاء مصائب اہل بیت کربلاء سن کر گریا زاری کرتے رہے۔ 

مزیدخبریں