ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

برطانیہ کی سرکاری رپورٹ نے کروناوائرس کےحوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی

برطانیہ کی سرکاری رپورٹ نے کروناوائرس کےحوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) برطانیہ میں لیک ہونے والی ایک سرکاری رپورٹ نے کروناوائرس کے حوالے سے خطرے کی گھنٹی بجادی، رپورٹ میں خدشے کااظہار کیاگیاہے کہ موسم سرما میں کروناکی وبااپنی بدترین سطح پر پہنچ گئی توبرطانیہ میں 85 ہزار اموات ہو سکتی ہیں۔

 برطانوی حکومت کی منصوبہ بندی میں مدد کرنے والے سائنسی مشاورتی گروپ کی رپورٹ نے تہلکہ مچادیا، رپورٹ میں ایک ماڈل کی بنیاد پرکہاگیاہے کہ انگلینڈ اور ویلز میں کرونا وائرس سے اکیاسی ہزار جبکہ دوسری وجوہات کی بناپر 27 ہزاراموات ہو سکتی ہیں۔

رپورٹ کےمطابق حکومتی اقدامات صرف 40 فیصد ہی مؤثر ثابت ہوسکیں گے، جس کی وجہ سے حکومت اسکول بند کرنے کے ساتھ دیگر پابندیاں بھی بڑھا سکتی ہے جو اگلے سال مارچ تک جاری رہ سکتی ہیں۔
رپورٹ میں کہاگیاہے کہ یہ تمام باتیں حتمی نہیں بلکہ حکومت کو ممکنہ بدترین حالات کے لیے درست منصوبہ بندی کرنے کے پیش نظر بتائی گئی ہیں۔

دوسری جانب ترجمان پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر کے مطابق پنجاب میں کورونا وائرس کے 42نئے کیسز،  تعداد96,741 ہو گئی۔راولپنڈی8اورجہلم میں 2کیسز رپورٹ ہوئے۔سیالکوٹ2،گجرات1،فیصل آباد6، چنیوٹ اور جھنگ میں ایک ایک کیس سامنے آیا۔ بہاولپور2، ڈیرہ غازی خان3، لیہ 2، اوکاڑہ1، بہاولنگر1اور وہاڑی میں ایک ایک  کیس سامنے آیا۔ 

پنجاب میں کورونا وائرس سے مزیدایک ہلاکت ہوئی،اموات کی کل تعداد2,196 ہوچکی ہیں۔ اب تک943,160ٹیسٹ کیے جا چکے ہیں۔کورونا وائرس کو شکست دینے والوں کی تعداد 92,471 ہو چکی ہے۔

Malik Sultan Awan

Content Writer