ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس اہلکاروں کو شاباش

ڈی آئی جی آپریشنز کی پولیس اہلکاروں کو شاباش
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ( سٹی 42 ) یوم عاشور پر نثار حویلی سے برآمد ہونے والا شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس اپنے مقررہ اور قدیمی راستوں سے ہوتا ہوا کربلا گامے شاہ پہنچ کر اختتام پذیر ہوگیا، یوم عاشور کے مرکزی جلوس میں سکیورٹی کے فول پروف انتظامات کئے گئے تھے۔

ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا ہے کہ یوم عاشور کے پر امن انعقاد پر سب کے مشکور ہیں، نثار حویلی سے کربلا گامے شاہ تک سکیورٹی انتظامات سنبھالے۔ انہوں نے کہا سی سی پی او ذوالفقار حمید صاحب کا بڑا کلیدی کردار تھا، ٹیم ورک اور سیکٹر وائز مجالس وجلوسوں کو فول پروف سکیورٹی دی۔ ضلعی انتظامیہ، سیف سٹیز اور متعلقہ محکموں نے بہترین کام کیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز اشفاق خان کا کہنا ہے تمام سکیورٹی اداروں نے بہترین ورکنگ کی اور بارش کے باوجود اہلکار پوائنٹس پر ڈٹے رہے۔ پولیس افسران و جوانوں کا کردار قابلِ ستائش ہے۔ انہوں نے کہا کہ شہریوں اور میڈیا نے بھی احساس ذمہ داری کا مظاہرہ کیا۔ 

جلوس میں عزادار غم حسین میں نوحہ خوانی، سینی کوبی اور زنجیر زنی کرتے رہے جبکہ لبیک یاحسینؓ کی صدائیں بلند ہوتی رہیں۔ جلوس میں مختلف مقامات پر دودھ، پانی اور شربت کی سبیلیں لگائی گئی تھیں جبکہ لنگر کا بھی وسیع اہتمام کیا گیا تھا۔

جلوس کی جانب آنے والے تمام راستوں کو خار دار تاریں اور کینٹینرز لگا کر بلاک کیا گیا تھا۔ عزاداروں کو جامہ تلاشی کے بعد جلوس میں داخلے کی اجازت دی گئی۔

نثار حویلی سے برآمد ہونے والا شبیہ ذوالجناح کا مرکزی جلوس 7 کلو میٹر کی مسافت طے کرنے کے بعد مغرب کے وقت امام بارگاہ کربلا گامے شاہ پہنچ کراختتام پذیر ہوگیا۔