(مانیٹرنگ ڈیسک) ایک تازہ تحقیق کے مطابق بالوں کو رنگ کرنے اور سیدھے کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے خواتین میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔
انٹرنیشنل جرنل آف کینسر میں چھپنے والی تحقیق کے مطابق بالوں کو رنگ کرنے اور سیدھا کرنے والی مصنوعات کے استعمال سے خواتین میں چھاتی کے سرطان کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔ رپورٹ کے مطابق دوران تحقیق سیاہ فام اور سفید فام خواتین جو بالوں کا رنگ مستقل طور پر بدلنے والی مصنوعات استعمال کرتی تھیں اور کم از کم ایک برس تک انہوں نے اپنے بالوں کے لیے ڈائی اور سیدھا کرنے والی مصنوعات استعمال کیں جس کے بعد ان کی صحت پر منفی اثرات مرتب ہوئے۔
محققین نے کہا ہے کہ ایسی مصنوعات کے استعمال اور چھاتی کے سرطان میں براہ راست تعلق موجود ہے، بالوں کے لیے دستیاب مصنوعات میں اینڈوکرین ڈسرپٹرز استعمال کیے جاتے ہیں جو ممکنہ طور پر سرطان کا سبب بنتے ہیں۔
ماہرین نے کہا کہ سیاہ بالوں کے لیے استعمال ہونے والی مصنوعات میں ایسے کیمیائی اجزا کی مقدار زیادہ ہوتی ہے اس لیے انہیں استعمال کرنے والی خواتین کے سرطان میں مبتلا ہونے کا خطرہ بہت زیادہ بڑھ جاتا ہے۔
دریں اثنا بالوں کو سیدھا کرنے والی مصنوعات کے بھی انتہائی مضر اثرات پائے گئے، اس تحقیق میں بالوں کو سیدھا کرنے والی 74 فیصد خواتین بریسٹ کینسر میں مبتلا ہوئیں جبکہ سفید فام خواتین میں یہ شرح 7 فیصد تھی، ماہرین نے خواتین کو بازار میں دستیاب مصنوعات کے اجزا اچھی طرح چیک کرنے کے بعد استعمال کرنے کا مشورہ دیا ہے تاکہ کینسر جیسی مہلک امراض سے بچا جا سکے۔