سٹی 42: سکاٹ لینڈ میں دنیا کی مہنگی ترین بھیڑ 8 کروڑ 22 لاکھ روپے میں فروخت ہوگئی، یہ اب تک کی فروخت ہونے والی مہنگی ترین بھیڑ ہے اور اس نے ورلڈ ریکارڈ قائم کیا ہے۔
ڈبل ڈائمنڈ نامی یہ ٹیکسل نسل کی بھیڑ بریڈنگ کے شعبے سے وابستہ چارلی بورڈن کی ملکیت تھی، انہوں نے ایک نیلامی کے ذریعے فروخت کی ہے۔ ڈبل ڈائمنڈ کی بولی 10 ہزار پاؤنڈ سے شروع ہوئی تاہم کسانوں نے اس کی بڑھ چڑھ کر بولی لگائی اور آخر 3 لاکھ 68 ہزار پاؤنڈ (8 کروڑ 22 لاکھ روپے) میں یہ بھیڑ تین کسانوں کے ایک کنسورشیم نے خرید لی۔
کسانوں نے اس بھیڑ کو اتنا مہنگا اس لیے خریدا ہے کیونکہ انہیں گوشت کے حوالے سے بہترین قرار دیا جاتا ہے اور یہ بہت تیزی کے ساتھ گوشت بناتی ہے، ٹیکسل نسل کی بھیڑیں ہالینڈ کے ایک چھوٹے سے جزیرے سے تعلق رکھتی ہیں اور یہ انتہائی سخت موسم بھی برداشت کرلیتی ہیں۔
World's most expensive sheep has just been purchased for $490,000 https://t.co/PlYwfozDvo pic.twitter.com/EfnGfJUVni
— 24 News HD (@24NewsHD) August 30, 2020
خیال رہے کہ 2017 میں ٹکسل نسل کی ایک بھیڑ 2 لاکھ 30 ہزار پاؤنڈ (5 کروڑ 14 لاکھ روپے) میں فروخت ہوئی تھی اور یہ ایک عالمی ریکارڈ تھا جو اب ٹوٹ گیا ہے۔