(سٹی42)مسز فلک شبیر اورپاکستان شوبز انڈسٹری کی خوبرواداکارہ سارہ خان کی ایک ویڈیو سوشل میڈیا پر وائرل ہورہی ہے جس میں وہ بچوں کی تربیت کے بارے بات کرتی نظر آرہیں ہیں، اداکارہ نے کہا کہ میرے بچوں کو کوئی ہاتھ بھی نہ لگائے۔
تفصیلات کے مطابق اداکارہ سارہ خان کی ایک شو کے دوران انٹرویو دیتے ویڈیو سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہورہی ہے جس میں شو کی میزبان نے ان سے سوال کیا کہ آپ کی خواہش نہیں کہ آپ کی6،7 نوکرانیاں ہوں، بچوں کی دیکھ بھال کے لئے کوئی آیا اور گھر کو بھی دیکھے،جس پر اداکارہ نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ"کبھی بھی میرے بچوں کو ہاتھ نہیں لگائے،ان کا کہناتھا کہ اگر میرے بچے نوکرانیوں کے ساتھ رہیں گے تو وہ ان جیسی عادات اپنائیں گے اور میں ایسا بالکل بھی نہیں چاہتی۔
اداکارہ سارہ خان کا مزید کہناتھا کہ میں خود ہی اپنے بچوں کی پرورش کروں کی اور انہیں اپنی خواہش کا انسان بناؤں گا۔بعدازاں وہ اپنی پسند کے پیشہ کا انتخاب کرسکتے ہیں۔
واضح رہے کہ اداکارہ سارہ خان کا حال ہی میں مشہور گلوکار فلک شبیر کے ساتھ نکاح ہوا ہے، سوشل میڈیا پر پہلے ان کی منگنی کی خبر آئی مگر جلد ہی شادی کی خبر بھی وائرل ہوگئی،شادی کے بعد دونوں کی نئی تصاویریں وائرل ہوئیں جن کو سوشل میڈیا صارفین نے پسند کیا۔
پاکستان کی مشہور ٹی وی ڈراموں کی اداکارہ سارہ خان اور معروف گلوکار فلک شبیر نےکورونا لاک ڈاؤن میں چپکے سے پہلے منگنی کی اور پھر جلدہی شادی کے بندھن میں بندھ گئے تھے، اداکارہ اور گلوکار کی شادی کی خبر سن کر مداحوں کے جانب سے حیرانگی کا اظہار کیا گیا اور دونوں کی اچھی زندگی کے لئے نیک خواہشات اور دعائیں کی گئیں۔
یاد رہے کہ رواں سال جولائی کی 17 تاریخ کو اداکارہ سارہ خان اور نامور گلوکار فلک شبیر رشتۂ ازدواج میں منسلک ہوئے تھے اور سوشل میڈیا صارفین کی جانب سے شوبز انڈسٹری کی اس جوڑی کو 2020 کی بہترین جوڑی قرار دیا گیا ہے۔