18 سالہ حافظ قرآن قتل

30 Aug, 2020 | 11:53 AM

M .SAJID .KHAN

(حسن خالد)تھانہ ہربنس پورہ کے علاقے عامر ٹاؤن میں فائرنگ سے 18 سالہ حافظ قرآن عثمان   قتل ہوگیا،فائرنگ کرنیوالے ملزمان موقع سے فرار ہوگئے،پولیس نے کارروائی کا آغاز کردیا۔

تفصیلات کے مطابق عامر ٹاؤن میں آصف نامی شخص کی دوسرے گروپ کے ساتھ  تلخ کلامی ہوئی جس پر آصف نے ساتھیوں سمیت ہوائی فائرنگ کردی۔فائرنگ سے چھت پر کھڑے 18 سالہ حافظ عثمان کو گولی لگ گئی۔پولیس کے مطابق فائرنگ سے 18 سالہ حافظ عثمان موقع پر جاں بحق ہوگیا۔واقعے کے بعد ملزم آصف ساتھیوں سمیت فرار ہوگیا۔پولیس نے مقتول کی لاش کو قبضہ میں لے کر مردہ خانہ منتقل کردیا جبکہ ملزمان کی گرفتاری کے لیے چھاپے مارے جارہے ہیں۔

واضح رہے کہ گزشتہ روزشاہدرہ ٹاؤن کے علاقے میں نامعلوم افراد نے فائرنگ کر کے ذوالقرنین نامی شہری کو قتل کردیا گیا تھا، قتل ہونے والا  38 سالہ ذوالقرنین گھر سے سامان لینے کے لئے بازار جا رہا تھا جسے گھات لگائے ملزمان نے فائرنگ کر کے موت کے گھاٹ اتار دیا۔پولیس کے مطابق مقتول حساس ادارے کا اہلکار تھا، جس کی لاش پوسٹ مارٹم کے لئے مردہ خانے منتقل کر دی گئی جبکہ موقع سے شواہد اکٹھے کرکے قانونی کارروائی شروع کردی گئی ہے۔

پنجاب پولیس پر حکومت کی نوازشات اور سب سے زیادہ وسائل ہونے کے باوجود لاہور سمیت صوبے بھر میں ڈاکووں اور چوروں کی لوٹ مار گذشتہ سال کی نسبت دگنی ہو گئی،بزدارسرکارکے محفوظ پنجاب کے دعوے اُلٹ ثابت ہونے لگے ہیں۔باقی محکموں سے تنخواہیں اضافی ہونے اور سواکھرب سے زائد کابجٹ ہونے کے باوجودپھربھی پولیس شہریوں کوتحفظ دینے میں ناکام ، پولیس کے اعدادوشمارکے مطابق پنجاب میں روزانہ11افراد کوبے دردی سے قتل کیاجارہاہے۔

مزیدخبریں