( سٹی 42 ) ڈینگی میں متبلا مریضوں کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے، حمید لطیف کے بعد شالیمار ہسپتال میں بھی ڈینگی کی مریضہ کی تصدیق کردی گئی۔
موسم میں تبدیلی کیساتھ ہی شہرمیں ڈینگی سر اٹھانے لگا۔ ڈینگی میں متبلا مریضوں کے کیسز سامنے آنا شروع ہوگئے۔ حمید لطیف کے بعد شالیمارہسپتال کی مریضہ حنا کنول کی ڈینگی بخار میں مبتلاہونے کی تصدیق کردی گئی۔ واضح رہے گزشتہ روز حمید لطیف ہسپتال میں شاہین آفریدی کو ڈینگی بخار کی تصدیق کی گئی۔