( سٹی 42 ) مانگا منڈی کے علاقے میں موٹرسائیکلوں اور مزدہ میں ٹکر کے نتیجے میں ایک نوجوان جاں بحق جبکہ دو افراد کو زخمی حالت میں ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس کے مطابق مانگا منڈی کے علاقے ملتان روڑ پر تیز رفتار موٹرسائیکل بے قابو ہو کر مزدہ سے ٹکرا گئیں۔ حادثے میں موٹرسائیکل سوار نوجوان 28 سالہ اعظم موقع پر ہی جاں بحق ہو گیا جبکہ دو موٹرسائیکل سوار شدید زخمی ہوئے جنہیں طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
حادثے کی اطلاع پر پولیس بھی موقع پر پہنچ گئی۔ پولیس کا کہنا ہے کہ متوفی کی لاش ضروری کارروائی کے بعد ورثا کے حوالے کر دی گئی ہے جبکہ مزدہ کو قبضہ میں لیکر کارروائی کی جا رہی ہے۔