(سٹی 42) احتساب عدالت نے غیر قانونی بھرتی ریفرنس کیس میں پیش نہ ہونے پر سابق وزیراعظم اور پاکستان پیپلز پارٹی کے سینئر رہنما راجہ پرویز اشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیئے۔
تفصیلات کے مطابق پیپکو میں 437 افراد کوغیرقانونی بھرتی کرنے کے ریفرنس کی احتساب عدالت کے جج جوادلحسن نے سماعت کی، عدالت نے حاضری معافی کی درخواست میڈیکل سرٹیفکیٹ نہ ہونے کی وجہ سے مسترد کرتے ہوئے عدم حاضری پر سابق وزیراعظم راجہ پرویزاشرف کے وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے۔
عدالت نے 18 ستمبر کو راجہ پرویز اشرف کو گرفتار کر کے عدالت پیش کرنے کا حکم دیتے ہوئے ریفرنس کی سماعت ملتوی کر دی۔