پہلی بار پنجاب کی بیورو کریسی کشمیر کی آزادی کیلئے دفاتر سے باہر

30 Aug, 2019 | 03:07 PM

Shazia Bashir

علی عباس: آج جہاں پورا ملک اپنے کشمیری بھائیوں سے یکجہتی کا اظہار کر رہا ہے، وہیں پہلی بار پنجاب کی بیورو کریسی بھی کشمیر  کی آزادی کیلئے اپنے دفاتر سے باہر نکلی ہے۔

تفصیلات کے مطابق کشمیریوں کیساتھ اظہار یکجہتی کیلئے مختلف صوبائی محکموں کے سیکرٹریز ریلیوں کی قیادت کرتے ہوئے استنبول چوک پہنچے، جہاں افسران و ملازمین نے پندرہ منٹ کھڑے ہو کر کشمیریوں سےاظہاریکجہتی کیا، اس موقع پر مختلف صوبائی محکموں سیکرٹریز کا کیا کہنا ہے آئیے آپ کو بتاتے ہیں۔

آج کے دن پوری قوم نے یک زبان ہو کر بھارت سمیت پوری دنیا کو یہ پیغام دیا ہے کہ ہم اپنے کشمیری بھائیوں کیساتھ ہیں اور کشمیر کی آزادی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے۔

مزیدخبریں