عثمان خان:پاکستان رینجرز پنجاب کے زیر اہتمام کھرک گاؤں میں فری میڈیکل کیمپ کا انعقاد ، رینجرز کے ڈاکٹرز نے مریضوں کا معائنہ کیا اور مفت ادویات فراہم کیں، ونگ کمانڈر لفٹننٹ کرنل بلال احمد نے کیمپ کا خصوصی دورہ کیا۔
تفصیلات کے مطابق کھرک گاؤں میں پاکستان رینجرز پنجاب کے زیراہتمام فری میڈیکل کیمپ میں بارڈر ایریا کے لوگوں کو علاج معالجے کی سہولت فراہم کی گئی۔ونگ کمانڈر لیفٹیننٹ کرنل بلال احمد نے میڈیکل کیمپ میں خصوصی شرکت کی، سہولیات کا جائزہ لیا اور بچوں میں تحائف تقسیم کئے۔
لیفٹیننٹ کرنل بلال احمد کا کہنا تھا کہ ڈی جی رینجرز کی ہدایت پر ہر ماہ دیہی اور بارڈر کے علاقوں میں میڈیکل کیمپ لگایا جاتا ہے ، جہاں رینجرز کے سپیشلائزڈ ڈاکٹر غریبوں کا علاج کرکے انہیں مفت ادویات فراہم کرتے ہیں۔
علاقے کے لوگ بھی پاکستان رینجرز کی جانب سے لگائے گئے کیمپ پر خوش نظر آئے ،علاقہ مکینوں کا کہنا تھاکہ ان کو علاقے میں صحت کی سہولیات مل جاتی ہیں۔
پنجاب رینجرز کھرک گاؤں کے لوگوں کے لئے مسیحا بن گئی
30 Aug, 2018 | 07:50 PM
Read more!