ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ایجوکیشنل ریفارمز متعارف کروائیں گے:ڈاکٹرمراد راس

 وزیر اعظم کے ویژن کے مطابق ایجوکیشنل ریفارمز متعارف کروائیں گے:ڈاکٹرمراد راس
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جیند ریاض:صوبائی وزیر برائے سکولز ڈاکٹرمراد راس کا کہنا تھا کہ ایجوکیشنل ریفارمز کے ساتھ سکولوں میں واٹر فلٹریشن پلانٹس کی تنصیب،اضافی کلاس رومز اور سکولوں کے یوٹیلٹی بلز کے معاملات جلد نمٹادیئے جائیں گے۔
صوبائی وزیر سکولز ایجوکیشن ڈاکٹر مرادراس کی زیر صدارت فیصل آباد ڈویژن کے چیف ایگزیکٹیو ایجوکیشن آفیسرز کا اجلاس ہوا، اس موقع پر مراد راس کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان کے ویژن کے مطابق ایجوکیشنل ریفامز متعارف کروائیں گے، طلبہ ہمارے ماتھے کا جھومر ہیں، ان کو معیاری تعلیم کی فراہمی ہمارا عزم ہے، محکمہ سکولز ایجوکیشن کو جدیدتعلیمی تقاضوں کے مطابق ڈھالا جائے گااورمعیاری تعلیم کی فراہمی کیلئے اساتذہ کو بھی جدیدخطوط پر تربیت دی جائے گی۔
مراد راس نے مزید کہا کہ عدم دستیاب سہولیات اور دیگرمسائل کے حل کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام کرنا ہو گا۔ اجلاس میں سیکرٹری سکولزعنبرین رضا، سپیشل سیکرٹری سکولز ندیم الرحمان ، سی ای او ایجوکیشن فیصل آباد علی احمد سیال اور دیگر افسران موجود تھے۔

M .SAJID .KHAN

Content Writer