ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

قاسم علی شاہ سیف سٹی اتھارٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے

قاسم علی شاہ سیف سٹی اتھارٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے
کیپشن: City42 - Qasim Ali Shah
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(علی ساہی ) معروف ماہر تعلیم و موٹیویشنل سپیکر قاسم علی شاہ پنجاب سیف سٹی اتھارٹی کے برانڈ ایمبیسڈر بن گئے۔ سیف سٹی کے دورہ کے موقع پر قاسم علی شاہ نے ملازمین کو لیکچر  دیا۔

تفصیلات کے مطابق قاسم علی شاہ نے پنجاب سیف سٹی اتھارٹی ہیڈآفس کا دورہ کیا۔ چیف آپریٹنگ آفیسر اکبر ناصر خان نے قاسم علی شاہ کو ادارے بارے بریفنگ دی۔ قاسم علی شاہ نے کامیاب زندگی کے موضوع پر پولیس کمیونیکیشن افسران سے خطاب کیا۔ چیف ایڈمنسٹریشن آفیسر محمد کامران خان اور سینئر مینجمنٹ بھی لیکچر میں شریک ہوئے۔

قاسم علی شاہ نے کہاکہ پی پی آئی سی تھری سنٹر میں آکر اپنے جذبات کو الفاظ دینا مشکل محسوس ہورہا ہے۔ اتھارٹی میں کام کا معیار دیکھ کر پولیس پر اعتماد میں  100گُنا اضافہ ہوا ہے۔

معروف ماہر تعلیم نے خوشگوار اور کامیاب زندگی کیلئے 7 سنہری اصول بھی بتائے۔ موٹیویشنل سپیکرنے پولیس کمیونیکشن افسران کے سوالات کے مدلل جوابات بھی دیئے۔ دورے کے اختتام پر قاسم علی شاہ کو اتھارٹی کی جانب سے اعزازی شیلڈ بھی دی گئی۔

Sughra Afzal

Content Writer