سعادیہ خان : نئےپاکستان میں ڈبل ڈیکر بس کوجھٹکے،محکمہ سیاحت کی بس کے کرائے بڑھانے کی تجویز، قذافی سٹیڈیم سےواہگہ بارڈرتک کرایہ 300 سے بڑھا کر 500 کیا جائیگا،نئے کرایوں سے شہر کی سیاحت متاثر ہونے کاخدشہ پیدا ہوگیا۔
تفصیلات کے مطابق نئےپاکستان کےمحکمہ سیاحت نےلاہوریوں کوجھٹکالگانےکافیصلہ کر لیا۔ محکمہ سیاحت نےڈبل ڈیکرسیاحتی بس کےکرائےبڑھانے کی تجویز دیدی جبکہ قذافی سٹیڈیم سےواہگہ بارڈرجانےوالی سیاحتی بس کاکرایہ 300روپےہے
قذافی سےگریٹراقبال پارک اورشاہی فوڈسٹریٹ جانیوالی بس کاکرایہ200لیاجاتاہے۔ گزشتہ 2ماہ سےحکومت کی جانب سےسبسڈی نہ ملنےپرمحکمہ پریشان ہے۔ دونوں روٹس کی بسوں کاکرایہ بڑھاکر500روپےکرنےکی تجویزپیش کردی گئی۔
ذرائع کے مطابق نئی حکومت کوکرایہ فی سواری1 ہزارروپےکرنےکی تجویزدی گئی تھی۔ نئی حکومت نےکرایہ ہزارکی بجائے500روپےفی سواری کرنےکافیصلہ کرلیا ہے۔ حکومت نےبس سروس کاخسارہ کم کرنےکیلئےکرایہ بڑھانےکافیصلہ کیا۔
علاوہ ازیں نئےکرایوں کااعلان بہت جلد وزیرسیاحت کردیں گے۔ کرائےبڑھنے سےسیاحتی بس سروس کی اہمیت ختم ہوسکتی ہے۔ مناسب کرائےکےباعث ہی شہری سروس استعمال کرتےہیں۔